افغانستان میں غزنی یونیورسٹی کے کلاس روم میں دھماکہ

افغانستان میں غزنی یونیورسٹی کے کلاس روم میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 طالبات اور 7 طلبا شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں غزنی یونیورسٹی کے کلاس روم میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 12 طالبات اور 7 طلبا شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغاستان میں غزنی یونیورسٹی کی ایک کلاس میں لیکچر کے دوران دھماکہ ہوگیا جس کے باعث کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دیواروں پر دراڑیں پڑ گئیں۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 17 طلبا زخمی ہوگئے جن میں 12 طالبات شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ غزنی کے گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد یونیورسٹی کے ایک ایک حصے کی تلاشی لے کر عمارت کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے، ایک ڈپارٹمنٹ کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

News Code 1894412

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =