بنگلہ دیش میں شوہر نے بیوی کا سرمونڈھ دیا

بنگلہ دیش میں ناشتے سے بال نکلنے پر شوہر کو غصہ آگیا اور اس نے جبری طور پر بیوی کے سر کو مونڈھ دیا۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں ناشتے سے بال نکلنے پر شوہر کو غصہ آگیا اور اس نے جبری طور پر بیوی کے سر کو مونڈھ دیا۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں شوہر نے معمولی غلطی پر 23 سالہ بیوی کو مارا پیٹا اور سر کے بال مونڈھ دیئے۔  پولیس نے فوری کارروائی  کرتے ہوئے 35 سالہ شوہر ببلو مونڈال کو حراست میں لے لیا ہے۔  بیوی کے ساتھ زور زبردستی، غیر انسانی سلوک اور مارپیٹ کے الزام میں ملزم کو 14 سال جیل ہوسکتی ہے۔ پولیس ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ  گاؤں کے ایک رہائشی نے  واقعہ کی اطلاع دی۔ شوہر نے اقبالی بیان میں اعتراف کیا ہے کہ کھانے میں سے بیوی کا بال نکلا تھا جس پر غصے میں آکر اسے گنجا کردیا۔ بنگلہ دیش میں خواتین کے ساتھ نارواسلوک کے واقعات عام ہیں۔

News Code 1894410

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =