رہبر معظم انقلاب اسلامی نے علم و دانش پرمبنی کمپنیوں کی نمائش کا قریب سے مشاہدہ کیا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں علم و دانش پر مبنی کمپنیوں کی نمائش کا قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے فرمایا: میں نے اس نمائش میں ایرانی استعداد اور انقلابی ہمت کا عملی طور پر مشاہدہ کیا ہے اور میں ایرانی محققین اورماہرین کی اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے حسینیہ امام خمینی (رہ) میں علم و دانش پر مبنی کمپنیوں کی نمائش کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس نمائش کا دو گھنٹے تک قریب سے مشاہدہ کیا اورمختلف کمپنیوں کے 30 اطاقوں ميں جدید ٹیکنالوجی ، تحقیقات اور ریسرچ پر مبنی مصنوعات کا جائزہ لیا۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نمائش میں موجود مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو میں ملک کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پیشرفت اور ترقی کے سلسلے میں تبادلہ خیال بھی کیا۔ اس نمائش میں کینسر کی تشخیص ، ہیموڈیلائسز ، روبوٹ اور عصبی مصنوعی اعضا کی سرجری ، لیبارٹری کے سازوسامان ، دیسی ویکسین اور جدید ترین دواؤں کی تیاری ، جیٹ انجن اور ہوائی انجن کے ڈیزائن بھی پیش کئے گئے۔اس موقع پر صدر کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے معاون جناب ستاری نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کو مختلف مصنوعات کے بارے میں رپورٹ بھی پیش کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا: میں نے اس نمائش میں ایرانی استعداد اور انقلابی ہمت کا عملی طور پر مشاہدہ کیا ہے اور میں ایرانی محققین اورماہرین کی اس عظیم کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں۔

News Code 1894409

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 11 =