کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 کشمیری جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا۔

مہر خبررسان ایجنسی نےکشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو جاں بحق کردیا۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے آونتی پورہ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کیا۔ فوجیوں نے گھر گھر تلاشی لی، بھارتی افواج نے اس دوران 2 کشمیری نوجوان کو حراست میں لیا اور انھیں دہشت گرد قراردیکر ہلاک کردیا۔ کشمیری نوجوان کو شہید کرنے کے بعد بھی بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے دیگر علاقوں میں بھی پکڑ دھکڑ جاری رکھی اور اس دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا۔

News Code 1894407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha