ملائیشیا کے وزیراعظم کا کشمیر سےم تعلق بیان واپس لینے سے انکار

ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں کے خلاف اقدامات سے متعلق بیان کو واپس لینے کے دباؤ کو مسترد کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنی تقریر میں بھارتی فوجیوں کے کشمیریوں کے خلاف اقدامات سے متعلق بیان کو واپس لینے کے دباؤ کو مسترد کردیا۔ اطلاعات کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر سے متعلق اپنے ریمارکس کو واپس لینے کے مطالبے پر کہا ہے کہ میں اپنی بات پر قائم ہوں اور حال ہی میں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں بھی وہی بات دوہرائی تھی اور جہاں جہاں موقع ملا، کشمیریوں کی آواز بنوں گا۔ مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو کشمیریوں پر حملہ اور ناجائز قبضہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے سامنے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا تھا اور اقوام متحدہ سے اپنی  رٹ قائم کرتے ہوئے کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا تھا۔ وزیراعظم مہاتیر محمد کے عالمی فورم پر مسئلہ کشمیر اُٹھانے پر بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ملائیشیا سے بیان واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے جس پر ملائیشیا کو مداخلت کرنے کی ضرورت نہیں۔

News Code 1894405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =