افغانستان میں بس کے قریب خود کش حملے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان میں فوجی رنگروٹوں کو لے جانے والی ایک بس کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں فوجی رنگروٹوں کو لے جانے والی ایک بس کے نزدیک خودکش حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق افغانستان فوج میں حال ہی بھرتی ہونے والے جوانوں کو لے جانے والی بس کو اس وقت دھماکے سے اُڑادیا گیا جب وہ ایک رکشے کے نزدیک سے گزر رہی تھی۔

خود کش حملہ جلال آباد کی مصروف شاہراہ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 10 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں راہگیر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

News Code 1894398

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =