مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر پر 2 ماہ سے عائد سفری پابندیاں 10 اکتوبر سے ہٹادی جائیں گی۔ اطلاعات کے مطابق جموں اور کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے محکمہ داخلہ کو وہ ہدایت نامہ ختم کرنے کا حکم دے دیا جس کے تحت وادی میں موجود سیاحوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان احکامات کا اطلاق 10 اکتوبر سے ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست کے اقدامات سے قبل کشمیر میں غیر معمولی اقدامات اٹھانے شروع کردیے تھے جس کے تحت 2 اگست کو کشمیر کے سفر پر پابندی عائد کر کے وادی میں پہلے سے موجود سیاحوں کو نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ یہاں یہ بات مدِ نظر رہے کہ بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ وادی میں دو ماہ قبل لاک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا تھا جو تاحال جاری ہے۔

بھارتی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کشمیر پر 2 ماہ سے عائد سفری پابندیاں 10 اکتوبر سے ہٹادی جائیں گی۔
News Code 1894392
آپ کا تبصرہ