امریکہ صدر کی ترک معیشت اور اقتصاد کو تباہ کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کودھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا تو وہ اس کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی کودھمکی دی ہے کہ اگر ترکی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا تو وہ اس کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پہلے بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں اور اب پھر یہ دہرا رہے ہیں کہ اگر ترکی نے ایسا کچھ بھی کیا جو ان کی  عقل ونظر میں حدود سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہو تو وہ ترکی کی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کردیں گے ، وہ پہلے بھی ایسا کرچکے ہیں۔  امریکی صدر نے کہا کہ ترکی کو یورپ اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر داعش کے گرفتار دہشت گردوں اور ان کے اہلخانہ پر نظر رکھنی ہوگی۔

News Code 1894391

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =