حزب اللہ اور حماس کے اعلی حکام کے درمیان مسئلہ فلسطین کے بارے میں تبادلہ خیال

حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی اہلکاروں کے درمیان مسئلہ فلسطین کے بارے میں ملاقات اور گفتگو ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے النشرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان اور فلسطینی تنظیم حماس کے اعلی اہلکاروں کے درمیان مسئلہ فلسطین کے بارے میں ملاقات اور گفتگو ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی  اورفلسطین کے امور میں حزب اللہ کے نمائندے حسن حب اللہ  اور ان کے ہمراہ وفود نے فلسطین کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات میں صدی معاملہ کے بارے میں اور موجودہ دور کے خطرناک حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گيا۔ اس ملاقات میں حزب اللہ لبنان کے نمائندے نے کہا کہ  ہم فلسطینی عوام کے ساتھ آخری سانس اور آخری لمحہ تک کھڑے ہیں۔

News Code 1894390

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 4 =