پاکستان کے وزیر اعظم اور آرمی چیف چین پہنچ گئے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ چین کے صدر اور وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔ دونوں وزرائے اعظم کی موجودگی میں کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ اس دورے میں کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی سمیت عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ آرمی چیف چین کے ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین اور کمانڈر سدرن تھیٹر کمانڈ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان باقاعدگی سے رابطوں کی روایت کا حصہ ہے، دونوں ممالک کے سربراہان باہمی دلچسپی، دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشاورت کرتے ہیں۔

News Code 1894388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =