عراقی حکومت اور عوام اندرونی مشکلات پر قابو پالیں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام اندرونی مشکلات پر قابو پالیں گے اور ان واقعات کا اربعین کے عظيم الشان معنوی پیدل مارچ پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عراق میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت اور عوام اندرونی مشکلات پر قابو پالیں گے اور ان واقعات کا اربعین کے عظيم الشان معنوی پیدل مارچ پر کوئي اثر نہیں پڑےگا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عراقی عوام نے عراق پر امریکی قبضہ کے وقت اور اس کے بعد  بہت سے بحرانوں کا مقابلہ کیا اور انھیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اورعراقی حکومت اور عوام  موجودہ بحران پر بھی قابو پالیں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس سال اربعین کا پیدل مارچ گذشتہ برسوں کی نسبت مزید جوش و خروش اور ولولہ کے ساتھ منایا جائےگا اورعراق میں رونما ہونے والے واقعات کا اربعین کی عظیم الشان معنوی تقریب پر کوغی اثر نہیں پڑےگا۔

News Code 1894387

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 5 =