امریکہ نے شامی کردوں کو پیٹھ دکھا دی

امریکہ نے شامی کردوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو توڑتے ہوئے ترکی کو کردوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیدیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے شامی کردوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو توڑتے ہوئے ترکی کو کردوں کے خلاف کارروائی کا اشارہ دیدیا ہے۔ شمالی شام میں علیحدگی پسند کردوں کے زیر اثر علاقے میں ترک صدر طیب اردوغان کی فوجی کارروائی کے عندیہ پر امریکہ نے رکاوٹ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی فوج کو سرحد سے واپس بلالیا ہے تاکہ ترک فوج آسانی سے کرد علاقوں میں داخل ہوسکیں۔

اطلاعات کے مطابق ترک صدر طیب اردوغان کی جانب سے کسی بھی وقت شام میں داخل ہوکر فوجی کارروائی کا اعلان کیا گیا ہے جس پر شام کی سرحد پر موجود امریکی فوج کے دستوں کو وائٹ ہاؤس نے رکاوٹ نہ بننے کا حکم دیا ہے۔ حکم کی تعمیل میں امریکی فوجیوں نے شام اور ترکی کی سرحد کو خالی کردیا ہے۔ ادھر کردوں کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ان کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو توڑ دیا ہے  اور انھیں ترکی کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے۔

News Code 1894380

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =