افغانستان میں طالبان نے 11 دہشت گردوں کی رہائی کے بدلے میں تین بھارتی انجینئرز کو آزاد کردیا

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے اپنے 11 دہشت گردوں کی آزادی کے بدلے گزشتہ برس اغوا کیے گئے 3 بھارتی انجینئرز کو چھوڑ دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سسے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے اپنے 11 دہشت گردوں کی آزادی کے بدلے گزشتہ برس اغوا کیے گئے 3 بھارتی انجینئرز کو چھوڑ دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک سال قبل اغوا کیے گئے 7  بھارتی انجینئرز میں سے 3 کو رہا کردیا تاہم اس کے  بدلے 11 طالبان قیدیوں کو بھی رہا کرایا گیا ہے جن میں ملا عمر دور کے کنڑ اور نمروز کے دو سابق صوبائی گورنرز شیخ عبدالرحیم اور مولوی عبدالرشید بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ افغانستان کے صوبے بغلان میں 2018 کو بجلی کے ایک منصوبے پر کام کرنے والے 7 بھارتی انجینیئرز کو طالبان دہشت گردوں نے اغوا کرلیا تھا جن میں سے ایک کسی نہ کسی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوکر بھارت پہنچ گیا تھا ۔

News Code 1894377

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =