امریکہ نے داعشی قیدیوں کی ذمہ داری ترکی کو سونپ دی

امریکہ نے شامی کردوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ترکی کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے داعش دہشت گرد قیدیوں کی ذمہ داری بھی ترکی کے حوالے کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے شامی کردوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ترکی کو ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے داعش دہشت گرد قیدیوں کی ذمہ داری بھی ترکی کے حوالے کردی ہے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ترکی عنقریب شامی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرےگا۔ وائٹ ہاؤس نے اگرچہ یہ کہا ہے کہ وہ ترکی کے اس اقدام کا حامی نہیں لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ امیرکہ نے ترکی کو شامی کردوں کے خلاف فوجی کارروائی کرنے کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ ادھر ترک صدر اردوغان نے بھی کہا ہے کہ وہ کسی بھی وقت شامی کردوں کے خلاف کارروائی کا حکم دےسکتے ہیں۔

News Code 1894372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =