سعودی عرب کے بادشاہ کے نئے محافظ  کیمرے کے سامنے آگئے

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے نئے محافظ کیمرے کے سامنے ظاہر ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کے نئے محافظ سعد بن مسفر القحطانی کیمرے کے سامنے پہلی بارظاہر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل سعودی بادشاہ کے ذاتی محافظ عبدالعزیز الفغم تھے جنھیں مشکوک حادثے میں قتل کردیا گیا تھا۔ عرب تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کے بادشاہ کے ذاتی محافظ کو قتل کروایا ہے۔ القحطانی سعودی عرب کے بادشاہ اور سوڈان کی اعلی کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کی ملاقات کے وقت سامنے آئے۔

News Code 1894369

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =