ترکی کے جنگی طیاروں کی شام کے تل ابیض علاقہ پر پرواز

ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر تل ابیض کی فضا میں بڑے پیمانے پر اڑانیں بھری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کے شہر تل ابیض کی فضا میں بڑے پیمانے پر اڑانیں بھری ہیں۔ ترکی کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی صریح خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔ ترک طیاروں نے رقہ کے شمال میں تل ابیض شہر پر بڑے پیمانے پر اڑانیں بھری ہیں۔ ادھر امریکی اتحادی افواج نے تل ابیض اور ترکی کے قریب سرحدی علاقوں سے عقب نشینی کی ہے۔ ترک صدر کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ ترک سرحد کے قریب کرد دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں وہ شامی حکومت سے مشورہ نہیں کریں گے۔ ترکی شام میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کو بہانہ بنا کر اس سے قبل داعش دہشت گردوں کی مدد فراہم کرتا رہا ہے لیکن بعد میں خود ترکی  بھی داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں شامل ہوگیا۔

News Code 1894367

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =