ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما نے کشمیرکے بارے میں بھارتی اقدام مسترد کردیا

بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست ناگالینڈ کے علیحدگی پسند رہنما ازاک موویہ کا کہنا تھا کہ کشمیرکی خصوصی حیثیت سلب کرنے والا بھارتی اقدام ناقابل قبول ہے اور کشمیر کا ماضی دیکھتے ہوئے یہ اقدام کشمیری عوام کے ساتھ دھوکہ ہے، آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیر کی حیثیت کے خلاف کیا گیا جسے مسترد کرتے ہیں۔

ازاک موویہ نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی اقدامات غداری کے سوا کچھ نہیں ہیں اور کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کو بھارت کے قبضے میں لینا غداری ہے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مودی سرکار کی نظریں اب ناگالینڈ پر ہیں کہ وہ بھی بھارت کے زیر انتظام آجائے، جو کبھی ممکن نہیں ہوگا۔

واضح رہے ’نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالم‘ شمال مشرقی انڈیا کی سب سے بڑی باغی علیحدگی پسند تنظیم ہے، جس کے تقریباً 15 ہزار ارکان گزشتہ 4 عشروں سے آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں۔

News Code 1894363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =