مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مرید کے میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق شیخوپورہ روڈ پر کار سوار ملزمان نے ایک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے گاڑی میں سوار چھاما بٹ اور اس کا ایک ساتھی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پاکستان کے علاقہ مرید کے میں مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے 2 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1894362
آپ کا تبصرہ