پاکستان کے وزير اعظم آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان آج چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ وفاقی وزرا شیخ رشید ، حماد اظہر ، خسرو بختیار اور حفیظ شیخ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔ وزیر اعظم عمران خان چینی قیادت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت اہم علاقائی معاملات پر بات چیت کریں گے ۔ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران پاکستان سٹیل کی حوالگی کے بارے میں بات کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران کئی ارب ڈالر کے ریلوے کی مین لائن ون (ML-1) کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔

News Code 1894361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =