یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کی وحشیانہ بمباری

یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں ، جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے سعودی جنگی طیاروں نے تازہ ترین حملوں میں یمن کےصوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے مختلف صوبوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں ، جارحیت اور بربریت کا سلسلہ جاری ہے۔ سعودی جنگی طیاروں نے تازہ ترین حملوں میں یمن کےصوبہ صعدہ کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے تازہ ترین بمباری میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صوبہ صعدہ کے شہر القدم پر بھی سعودی طیاروں نے بمباری کی ۔

News Code 1894360

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 4 =