امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی

امریکی ریاست کینساس میں مسلح شخص نے ایک بار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کینساس میں مسلح شخص نے ایک بار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست کینساس کے ٹکوئلا بار میں مسلح شخص نے اندر گھس کر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ترجمان کینساس سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث ہسپانوی شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور وہ تاحال مفرور ہے. متاثرین اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں تحقیقات شروع کی جائے گی، سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بھی ملزم کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1894355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =