بنگلہ دیشی فوجیوں کی پرروہنگیا  12 سالہ بچی سے اجتماعی جنسی زیادتی

بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں 3 بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر 12 سالہ روہنگیا بچی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں 3 بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں نے مبینہ طور پر 12 سالہ روہنگیا بچی کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش میں قائم مہاجر کیمپ میں ایک 12 سالہ روہنگیا بچی کو پٹرولنگ پر مامور 3 بنگلہ دیشی فوجی اہلکاروں نے 29 ستمبر کو کیمپ میں زبردستی گھس کر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ متاثرہ لڑکی کے بھائی محمد عثمان نے کہا ہے کہ واقعہ کے بعد سے خاندان کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔

متاثرہ خاندان کے ہمسایوں کے مطابق جنسی زیادتی کے بعد بچی کو شدید تکلیف دہ حالت میں قریب میں  واقع صحت کے مرکز لے جایا گیا جہاں وہ اب بھی زیر علاج ہے۔ ہیلتھ سینٹر کی ڈاکٹر شاہین اور ڈاکٹر عبدالرحمان نے بھی متاثرہ لڑکی کے زیر علاج ہونے کی تصدیق کی۔

News Code 1894335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =