مہر خبررساں ایجنسی نے سومریہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ دیوانیہ کے گورنر نے صوبہ سے کرفیو ختم کردیا ہے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت کئي شہروں میں حال ہی عوام نے احتجاجی مظاہرے کئے جس کے بعد عراقی حکومت نے بعض شہروں میں کرفیو نافذ کردیا۔ بغداد سمیت دیگر متاثرہ شہروں میں اب صورتحال معمول پر آگئی ہے اور کرفیو کو بھی ہٹادیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عراق میں حالیہ پر تشدد مظاہروں کے پیچھے امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل مشترکہ منصوبے کے تحت عراق میں اربعین کے عظیم الشان حسینی پیدل مارچ کو روکنے کی ناکام اور ناپاک سازش کررہے ہیں جسے عراقی حکومت اور عوام نے ملکر ناکام بنادیا ہے۔

عراق کے صوبہ دیوانیہ کے گورنر نے صوبہ سے کرفیو ختم کردیا ہے۔
News Code 1894334
آپ کا تبصرہ