امریکہ یمن ميں امن و صلح برقرار کرنے کے خلاف

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن نے امریکہ کی یمن ميں امن و صلح برقرار کرنے کے خلاف معاندانہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جنگ اس وقت ختم ہوگی جب امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور فرانس جارح ملک سعودی عرب کی حمایت ترک کردیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی  نے امریکہ کی یمن ميں امن و صلح برقرار کرنے کے خلاف معاندانہ کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جنگ اس وقت ختم ہوگی جب امریکہ، اسرائیل، برطانیہ اور فرانس جارح ملک سعودی عرب کی حمایت ترک کردیں گے۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ ہم دفاعی پوزيشن میں ہیں ۔ ہم اپنے ملک اور اپنی قوم کا دفاع کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ جب امریکہ ، فرانس ، اسرائیل اور برطانیہ سعودی عرب کی حمایت چھوڑ دیں گے جنگ اس وقت ختم ہوجائےگی۔ محمد علی الحوثی نے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی قومی نجات حکومت کی امن و صلح کے سلسلے میں تجویز کو قبول نہ کیا تو سعودی عرب پر مزید مہلک اور کاری ضربیں وارد کی جائیں گی۔

News Code 1894331

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =