عمران خان پیر کو چین کا دورہ کریں گے

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پیر کو چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان پیر کو چین کے تین روزہ دورے پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔ اس سفر میں وزیراعظم کے ہمراہ  تین وفاقی وزراء اور ایک مشیر  ہوں گے، جبکہ دورے کے دوران عمران خان چینی صدر شی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر ریلوے شیخ رشید، وزیرمنصوبہ بندی خسرو بختیار اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ شامل ہیں۔ پاکستانی وزیراعظم کے دورہ چین میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے، پاک چین جوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کےامور بھی زیر غور آئیں گے، عمران خان جمعرات کو وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

News Code 1894328

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =