بھارت میں نفرت انگیز جرائم میں 3 گنا اضافہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں رواں سال چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں رواں سال چھ ماہ کے دوران نفرت انگیز جرائم میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ کشمیر میں شرح دگنی ہے ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے اپنی ویب سائٹ ہالٹ دی ہیٹ میں بھارت میں نفرت انگیز جرائم  کے ہوشربا اضافے کا انکشاف کیا ہے ، رواں برس 181 نفرت انگیز جرائم ریکارڈ کیے گئے لوگوں کو مذہب، ذات پات اور رنگ و نسل کی بنیاد پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ مشتعل ہجوم کے ہاتھوں معصوم افراد کی ہلاکتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مزید کہا کہ بھارت میں نفرت انگیز جرائم کو جرم کے طور پر تسلیم نہیں کیا جاتا، مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہونیوالی ہلاکتوں کے خلاف کاروائی کی اپیل کر نے والے افراد کیخلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کی وزیراعظم مودی کی دھمکی کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

News Code 1894325

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 16 =