مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کشمیرکے ضلع اننت ناگ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ زخمیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم حملہ آور ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں گھسنا چاہتے تھے تاہم دروازے پر تعینات اہلکاروں نے انہیں روک لیا جس پر حملہ آور اہلکاروں پر گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے۔ کسی گروپ نے گرنیڈ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، گھر گھر تلاشی کا عمل جارہی ہے تاہم گرفتاریوں کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
آپ کا تبصرہ