مولانا فضل الرحمٰن کا عمران خان کی حکومت کو گرانے کے عزم کا اعلان

پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان حکومت کو گرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج حکومت کے خاتمہ تک جاری رہےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے عمران خان حکومت کو گرانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج حکومت کے خاتمہ تک جاری رہےگا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہوں نے آئندہ کے احتجاج کے لیے اپنی حکمت عمل مرتب کرلی ہے، جبکہ ملک گیر احتجاج 27 اکتوبر کو ہی ہوگا۔

فضل الرحمن  نے مزید کہا کہ پورے ملک سے انسانون کا ایک سیلاب آرہا ہے اور اس کا پہلا پڑاؤ اسلام آباد ہی ہوگا جبکہ ہماری جنگ کا میدان پورا ملک ہی ہوگا۔‘ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کے موقف کو پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

News Code 1894316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 4 =