پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 9 افراد جاں بحق ، 11 زخمی

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں مسافر بردار کوچ تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق مسافر کوچ پسنی سے کراچی جارہی تھی کہ مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب کوچ الٹ گئی۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد کی بڑی تعداد وہاں پہنچی اور امدادی کام میں پاکستان کوسٹ گارڈز اور لیویز کے اہلکاروں کی مدد کی۔زخمیوں سے متعلق بتایا گیا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم زخمی ہونے والوں کی حالت بھی تشویش ناک ہے۔ زخمیوں کی آمد کے باعث مذکورہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

News Code 1894307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =