عربی اور مغربی ممالک کی عراق میں دوبارہ بحران پیدا کرنے کی کوشش ناکام

عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی کوششوں اور ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے عراق میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم کارفرما ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے بین الاقوامی امور کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ اور اس کے اتحادی عرب ممالک کی کوششوں اور ریشہ دوانیوں کا سلسلہ جاری ہے عراق میں ہونے والے حالیہ مظاہروں کے پیچھے امریکہ اور سعودی عرب کے ناپاک عزائم  کارفرما  ہیں۔ عراق کے بعض شہروں میں بلوائیوں کی حوصلہ افزائی کے سلسلے میں سعودی عرب اور مغربی ذرائع ابلاغ نے بھر پور کردار ادا کیا اور عراقی حکومت کے خلاف عوام کو اکسانے کے سلسلے میں عربی اور مغربی میڈیا نے ہر طریقہ کار استعمال کیا اور یہ باور کرانے کی کوشش کی کہ عراقی حکومت عراقی عوام کو خدمات بہم پہنچانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ دشمن کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنانے کے سلسلے میں عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے کابینہ کا فوری اجلاس طلب کرکے ایک ہزار سے زائد غفلت شعار ملازمین کو عہدوں سے برطرف کردیا ۔ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ٹی وی پر عراقی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی حکومت عوام کے جائز مطالبات ماننے اور انھیں پورا کرنے کی پابند ہے اور کرپشن میں ملوث اور عوام کی خدمت رسانی میں خلل ڈالنے والے اعلی اہلکاروں کے خلاف مختلف اداروں میں کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک ہزار اہلکاروں کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے اور آئندہ انھیں کوئی بھی حکومتی عہدہ نہیں دیا جائےگا۔

عراقی وزیر اعظم نے احتجاج کو عوام کا جائز حق قراردیتے ہوئے کہا کہ بعض افراد نے عوام کے اس جائز حق کو اصلی راستے سے منحرف کرکے اپنے سیاسی اغراض و مقاصد کے لئے استعمال کرنے اور عوامی اور حکومتی اموال کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ ایسے افراد کے ساتھ قانون کے مطابق عمل کیا جائے گا۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ گرفتار ہونے والے تمام بےگناہ افراد کو آزاد کردیا جائے گا البتہ جرائم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراقی عوام کے پرامن احتجاج کو بعض شر پسند عناصر نے راستے سے منحرف کرکے اپنے اغراض و مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لہذا عراقی عوام کو آگاہ اور ہوشیار رہنا چاہیے۔ ادھر سعودی عرب کے ٹی وی چینل العربیہ اور الحدث نے عراقی عوام کو عراقی حکومت کے خلاف بھڑکانے میں کسی قسم کی کوئی کسر باقی نہیں رکھی ، سعودی عرب ایکطرف عراق کے ساتھ دوستی کا ہاتھ بڑھانے کا پروپیگنڈہ کررہا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ سے عراقی عوام اور عراقی حکومت کی پشت میں خنجر گھونپ رہا ہے۔ عراق کے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے فلسطین کے بارے میں عراق کے ٹھوس اور مضبوط و مستحکم مؤقف کا اعادہ کیا ہے اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے عزم کا اظہار کیا ہے عراقی وزیر اعظم کے اس بیان سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب ناخوش ہیں اور وہ عراقی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں تلاش و کوشش کررہے ہیں ۔ بغداد میں امریکی اور سعودی سفارتخانوں نے بھی بلوائیوں کا بھر پور تعاون کیا اور انھیں ہر قسم کا تعاون فراہم کیا۔ لیکن عراقی عوام نے دشمن کی گھناؤنی سازش کو بھانپ لیا اور اس کے بعد اس نے دشمن کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے مظاہروں سے علیحدگی اختیار کرلی اور اس طرح عراقی عوام اور حکومت نے ملکرعراق کے خلاف امریکہ اور سعودی عرب کی ایک اور کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ عراق میں برپا ہونے والے اربعین کے عظيم پیدل مارچ میں خلل پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے ایسے گروہ تیار کئے ہیں جوزائرین کے درمیان اختلاف پیدا کرنے کی کوشش کریں گے عرب اور عجم کا مسئلہ اٹھائیں گے عراقی و ایرانی و پاکستانی وغیرہ جیسے موضوعات اٹھا کر فتنہ برپا کرنے کی کوشش کریں گے لہذا زآئرین کو اختلافی موضوعات پر کام کرنے والے عناصر سے ہوشیار اور آگاہ رہنا چاہیے۔

News Code 1894305

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =