یوکرائن میں طیارہ حادثے میں 5 افراد ہلاک

یوکرائن میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یوکرائن میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، حادثے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق یوکرائن کا انٹونو 12 کارگو طیارہ مغربی حصے میں ایک ایئر پورٹ کے قریب ہنگامی لینڈ نگ کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا، حکام کے مطابق ایندھن ختم ہونے پر طیارے کو فوری ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی جس میں طیارے کو کامیابی نہیں ملی۔ حادثے کے وقت طیارے میں 8 افراد سوار تھے۔ حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

News Code 1894296

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 8 =