بھارتی میزائل سے بھارتی ہیلی کاپٹر تباہ ہوا

رواں برس 27 فروری کو پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوا تھا جس کی انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ یہ بھارتی فضائیہ کے میزائل سے ہی تباہ ہوا تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رواں برس 27 فروری کو پاکستان اور  بھارت میں کشیدگی کے دوران بھارتی فضائیہ کا ایک ہیلی کاپٹر بھی گر کر تباہ ہوا تھا جس کی انکوائری رپورٹ میں ثابت ہو گیا کہ یہ بھارتی فضائیہ کے میزائل سے ہی تباہ ہوا تھا۔ اب بھارتی ایئر چیف راکیش کمار نے بھی اس بات کا اعتراف کر لیا ہے ۔ اطلاعات  کے مطابق بھارتی ایئر چیف راکیش کمار نے اپنی غلطی کا اعترا ف کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ہیلی کاپٹر کو مار گرانا بہت بڑی غلطی تھی ، ہمارے اپنے میزائل نے ہی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا ، معاملے پر انتظامی اور تادیبی کارروائی کی جارہی ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ دو افسران کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کشمیر کے ضلع بڈگام میں گر کر تباہ ہوا تھا ۔

News Code 1894291

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =