کشمیر میں لاک ڈاؤن سے معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں، پریانکا گاندھی

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کی رہنما پریانکا گاندھی نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں لاک ڈاؤن سے سب سے زیادہ معصوم بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ کانگریس کی سیکریٹری جنرل پریانکا گاندھی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سوال اٹھایا ہے کہ ایسی حکومت کہیں دیکھی ہے جو ترقی کی بات کرتی ہو اور بچوں کو اسکول سے دور رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت نے کشمیر کی آنے والی نسل کو کیا پیغام دیا ہے، کشمیر میں 5 اگست سے جاری بھارتی لاک ڈاؤن کے سبب تعلیمی، کاروباری ادارے بند ہیں، جبکہ بیرونی دنیا سے رابطے منقطع ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن کا آج 61 واں روز ہے۔

News Code 1894287

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =