سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی

سعودی عرب کے نائب وزير دفاع نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے نائب وزير دفاع خالد بن سلمان نے ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔ خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب یمن کی طرف سے جوابی کارروائی نہ کرنے کو مثبت نگاہ سے دیکھ رہا ہے اور سعودی عرب یمن میں امن و سکون کا خواہاں ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر گذشتہ 5 سالوں سے جنگ مسلط کررکھی ہے اور یمن کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے اور اب یمنیوں نے سعودی عرب کو جب منہ توڑ جواب دیا ہے تو سعودی عرب یمنی عوام کی دفاعی توانائی کو ایران سے جوڑنے کی کوشش کررہا ہے۔ عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے یمن پر بھیانک اور سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے ہزاروں یمنی شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں  اور سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں کئی ملین یمنی بے گھر ہوگئے ہیں۔

News Code 1894286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =