فضل الرحمن کی کشمیر کاز اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارت کے قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کی ریلی کے ذریعہ کشمیر کاز اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارت کے قبضہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 27 اکتوبر کی ریلی کے ذریعہ کشمیر کاز اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کو مولاناف ضل الرحمان  نے مارچ کا اعلان کیا ہے اور 27 اکتوبر کو ہی بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا تھا، یہ دن کشمیریوں سے منسوب ہے، اس روز دھرنے سے پاکستان اور کشمیر کے کاز کو نقصان پہنچے گا، لہذا مولانا 27 تاریخ پر نظرثانی کریں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان قابل احترام ہیں، 27 اکتوبر کو کشمیرکےعلاوہ کوئی بات ہوتی ہے تو بھارت اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا، یہ وہ دن ہے جس دن بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیاتھا، مولانا فضل الرحمان احتجاج کریں لیکن اسے کشمیر کے ساتھ  جوڑنے کی کوشش نہ کریں۔ کیونکہ اس سے کشمیر کاز کو نقصان پہنچےگا۔واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف 27 اکتوبر کو آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

News Code 1894284

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 11 =