بھارت میں ہندو دہشت گردوں نے گاندھی کی باقیات کو چورا لیا

ہندو مسلم اتحاد کے حامی اور بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کی ایک یادگار سے ان کی باقیات (استھی) کو حکمراں جماعت بی جے پی سے منسلک ہندوس دہشت گردوں نے چورالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندو مسلم اتحاد کے حامی اور بھارت کے بانی مہاتما گاندھی کی ایک یادگار سے ان کی باقیات (استھی)  کو حکمراں جماعت بی جے پی سے منسلک ہندوس دہشت گردوں نے چورالیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مہاتما گاندھی کے 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر ان کی استھی بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش میں ان کی ایک یادگار سے چوری کی گئیں۔ہندو انہا پسند چوروں نے مدھیہ پردیش کی اس یادگار میں لگیں مہاتما گاندھی کی متعدد تصاویر پر سبز پینٹ سے " غدار"  بھی لکھ دیا۔ہندو مسلم اتحاد کی حمایت کرنے پر ہندو انتہا پسندوں کی اکثریت مہاتما گاندھی کو " غدار"  قرار دیتی ہے، حالانکہ وہ خود ایک کٹر ہندو تھے۔مدھیہ پردیش کے شہر ریوا کی پولیس نے مہاتما گاندھی کی استھی چوری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس چوری کے واقعہ کی قومی بھائی چارے کو خطرے میں ڈالنے اور امن کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے طور پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس نے کانگریس کے مقامی رہنما گُرمیت سنگھ کی شکایت پر واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کیا۔ مہاتما گاندھی کی اس یادگار، جسے باپو بھون کہا جاتا ہے، کے منتظم منگل دیپ تیواری نے استھی کی چوری کو " شرمناک عمل " قرار دیا۔واضح رہے موہن داس کرم چند گاندھی کو 1948 میں ہندو مسلم اتحاد کی وکالت کرنے پر ایک ہندو انتہا پسند نتھورام گوڈسے نے قتل کردیا تھا۔ ان کے قتل کے بعد ان کی باقیات ہندو رسومات کے مطابق دریا میں بہانے کے بجائے محفوظ کر لی گئی تھیں جو بھارت کے مختلف شہروں میں قائم کی گئیں ان کی یادگاروں میں محفوظ ہیں۔ بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی اور ہندو دہشت گرد تنظیمیں گوڈسے کی حمایت کرتی ہیں جبکہ گاندھی کے فوٹوؤں پر گولی بھرساتی ہیں۔

News Code 1894280

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 2 =