بعض علاقائی عرب ممالک امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے ناواقف ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل دادرس نے کہا ہے کہ بعض علاقئی عرب ممالک مسلسل امریکی اور مغربی ممالک سے ہتھیار خرید رہے ہیں لیکن وہ امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے ناواقف ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کمانڈر جنرل دادرس نے کہا ہے کہ بعض علاقئی عرب ممالک مسلسل امریکی اور مغربی ممالک سے ہتھیار خرید رہے ہیں لیکن وہ امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے ناواقف ہیں۔

جنرل محمد حسین دادرس نے ایرانی بری فوج کے جدید جنگی وسائل کی رونمائی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ مغربی ایشیائی ممالک میں اپنے مفادات کے تحفظ کی جستجو میں ہیں کیونکہ وہ اس علاقہ سے ہرجگہ پہنچ سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اپنی طاقت کا سایہ تمام ممالک پر ڈالنا چاہتا ہے اور اس طرح وہ دنیا کو اپنی مٹھی میں لینا چاتا ہے۔ جنرل دادرس نے کہا کہ امریکہ کے لئے بچوں کا قتل عام اور شادیوں کی تقریبات کو عزا میں تبدیل کرنا کوئی بڑی بات نہیں اور ایران کے ہمسایہ ممالک میں وہ یہ اس کام انجام دے رہا ہے اور اس پر فخر بھی کرتا ہے۔

جنرل داد رس نے کہا کہ علاقائي مسلم ممالک باہمی اتحاد کے ساتھ علاقہ میں امن و سلامتی فراہم کرسکتے ہیں اور اپنی سلامتی کو امریکہ کے حوالے کرنا حماقت اور بدبختی  ہے۔ جنرل دادرس نے کہا کہ ایران کی طاقت اسلام اور مسلمانوں کی طاقت کا مظہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران نے گذشتہ 40 سال میں امریکہ کی پابندیوں کے باوجود فوجی وسائل کی ساخت میں خاطر خواہ ترقی کی ہے اور آج ایران جیٹ انجن کوصفر سے لیکر 100 فیصد ملک کے اندر تیار کررہا ہے۔

News Code 1894253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =