مودی حکومت کا بھارتی سپریم کورٹ میں 144 بچوں کی گرفتار کا اعتراف

مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر میں 9 سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مودی سرکار نے بھارتی سپریم کورٹ میں کشمیر میں 9 سے 17 سالہ 144 بچوں کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ میں بچوں کے حقوق کی سرگرم کارکن ایناکشی گنگولی اور سانتا سنہا کی جانب سے دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی جس میں کشمیر میں 5 اگست کے اقدام کے بعد سے بچوں کی گرفتاری پر سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کی گئی تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے پٹیشن پر جموں کشمیر ہائی کورٹ کی جووینائل جیل کمیٹی سے رپورٹ طلب کی تھی، کمیٹی کی جانب سے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کشمیر میں اگست سے تاحال 144 بچوں کی گرفتاری کی تصدیق کی گئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 142 بچوں کو پوچھ گچھ اور تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا تاہم 2 بچے اب بھی جیل میں قید ہیں۔ گرفتار ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 17 سال کے درمیان ہیں۔ ان بچوں پر جدوجہد آزادی کی معاونت کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

News Code 1894250

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =