ایفل ٹاور گلابی روشنی سے جگمگا اُٹھا

چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایفل ٹاور گلابی روشنی سے جگمگا اُٹھا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ایفل ٹاور گلابی روشنی سے جگمگا اُٹھا۔ دنیا بھرمیں چھاتی کے کینسر سے آگاہی مہم کا آغاز ہوگیا ہے جسکے لیے اکتوبر کا پورا مہینہ مختص کیا جاتا ہے۔ آگاہی مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس کا ایفل ٹاور بھی چھاتی کے کینسر کے مخصوص گلابی رنگ کی روشنیوں سے جگمگا اْٹھا۔اس حوالے سے دنیا بھر میں مختلف سیمینارز، ورک شاپ و مختلف تقریبات منعقد کی جا تی ہیں۔

News Code 1894244

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 11 =