صدرٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیدیا

امریکی صدرٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی صدرٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی کو بغاوت قراردیتے ہوئے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذے کی کارروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے، مواخذے کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے، مواخذے کے نام پرامریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جب کہ مواخذے کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی کو سلب کرناہے۔ امریکی صدرنے کہا کہ میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکہ کوایک بارپھرعظیم بنانے کیلیے کام کررہے ہیں، اسپیکرایوان نمائندگا نینسی پلوسی اورچک شومررکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مخالفین کا امریکہ کوعظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔

News Code 1894235

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 1 =