امریکہ میں ای سگریٹ پینے سے اب تک 16 افراد ہلاک

امریکہ کی 2 ریاستوں میں ای سگریٹ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکہ میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نےغیرملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی 2 ریاستوں میں ای سگریٹ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد امریکہ میں اس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کا تعلق ریاست ورجینیا اور نیوجرسی سے تھا۔حکام کے مطابق دونوں افراد کم عمر تھے جبکہ متعدد افراد ای سگریٹ کی وجہ سے پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک بھر میں سانس کی بیماریوں میں اضافے کے سبب ای سگریٹس پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

News Code 1894233

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =