پاکستان میں ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ کاٹھور کے قریب سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کاٹھور کے قریب سپرہائی وے پر ٹریفک حادثے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 19 سالہ ساغر، 25 سالہ فاروق اور 10 سالہ ایبرون شامل ہیں جن کا تعلق محمود آباد کرسچن آبادی سے ہے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں بقائی ٹول پلازہ منتقل کیا گیا۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اپنی خراب کار کو دھکا لگا رہے تھے کہ عقب سے گاڑی نے ٹکر ماری، زخمی ہونے والے دونوں افراد کار میں بیٹھے تھے، مرنے والوں کے ورثا نے قانونی کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور ورثا جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں نجی اسپتال سے گھر لے گئے۔

News Code 1894231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =