افغانستان میں طالبان کا پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ، 11 افغان اہلکار ہلاک

افغانستان میں موٹر سائیکل سوار طالبان شدت پسندوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجن سے زائد اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں موٹر سائیکل سوار طالبان شدت پسندوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 افغان اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ درجن سے زائد اہلکاروں کو اغوا کرکے لے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں موٹر سائیکل سوار طالبان شدت پسندوں نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا، پولیس اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران 11 افغان پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ طالبان شدت پسند حملے کے بعد درجن سے زائد افغان پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے اپنے ہمراہ لے گئے، افغان فوج نے حملے کی اطلاع کے بعد علاقے کا گھیراؤ کرلیا اور پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرانے کیلیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا۔ واضح رہے کہ طالبان جنگجوؤں نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی الیکشن میں عوام کو انتخابات سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے پولنگ اسٹیشن پر تعینات پولیس اہلکاروں پر حملے کی دھمکی دی تھی۔

News Code 1894219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =