مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں پر بھارتی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 14 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مزید وقت مسئلہ جموں کشمیر پر اپنا موقف دینے کےلئے دیا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سپریم کورٹ میں آرٹیکل 370 سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، بھارتی سپریم کورٹ کے 5 رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت بھارتی حکومت نے موقف اختیار کیا کہ دس پٹیشنز ہیں ، ہر ایک کا علیحدہ سے جواب دائر کیا جائے گا،عدالت نے کہا کہ تمام پٹیشنز کے بجائے عدالت چند مخصوص پٹیشنز پر سماعت کرسکتی ہے،بھارتی سپریم کورٹ نے حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 14 نومبر تک وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے آرٹیکل 370 سے متعلق درخواستوں پر بھارتی حکومت کو جواب جمع کرانے کیلئے 14 نومبر تک مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔
News Code 1894214
آپ کا تبصرہ