صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز

امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی صدر کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا آغاز ہو گیا ہے جس کے بعد امریکی صدر کی مشکلات میں اضافہ متوقع ہے۔ مواخذے کےلیے قرارداد نومبر تک پیش کرنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس، خارجہ امور اور نگرانی کمیٹیوں کے سربراہان کی طرف سے ٹرمپ کے وکیل رُوڈی گوئیلیانی کو سمن جاری کردیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ اور یوکرائن کے اعلی حکام میں روابط کا ریکارڈ پیش کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وائٹ ہاؤس میں تعینات، امریکی سی آئی اے کے ایک نامعلوم افسر نے انکشاف کیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے یوکرائن کے سربراہ پر دباؤ ڈالا تھا کہ وہ سابق امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن کے خلاف بدعنوانی کی تفتیش کروائیں۔

News Code 1894211

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 1 =