برطانیہ وزير اعظم پر خاتون صحافی نے الزام عائد کردیا

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر خاتون صحافی نے قابلِ اعتراض رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن پر خاتون صحافی نے قابلِ اعتراض رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ جانسن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن پر نیا الزام صحافی شالورٹ ایڈورڈیس نے لگایا ہے، انہوں نے سنڈے ٹائمز کے لیے ایک کالم میں لکھا ہے کہ جانسن نے 1999ء میں ایک پارٹی میں ان کے ساتھ قابلِ اعتراض سلوک کیا تھا۔  خاتون صحافی نے بتایا کہ جانسن اس وقت میگزین اسپیکٹیٹر کی ایڈیٹنگ کر رہے تھے۔ صحافی شالورٹ ایڈورڈیس نے مزید کہا کہ پروگرام کے بعد انہوں نے ایک خاتون سے اس بارے میں بات چیت کی اور اس خاتون کا بھی یہی کہنا تھا کہ بورس جانسن نے ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا تھا۔ برطانوی  وزیر اعظم سے جب اس الزام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

News Code 1894210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =