عمران خان کا وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے موجودہ کابینہ کے 8 سے 10 وزراء اور مشیروں کے قلمدان بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی ایک بار پھر کابینہ واپسی متوقع ہے، عمران خان انہیں بطور وزیرِ پٹرولیم کابینہ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

جن وزراء کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے، ان میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیرِ دفاعی پیداوار زبیدہ جلال، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان و دیگر شامل ہیں۔

News Code 1894203

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =