گجرات میں بس حادثے میں 21 افراد ہلاک

بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ترشولیا گھاٹ کے قریب پیش آنے والے بس حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے ضلع بناس کانٹھا میں ترشولیا گھاٹ کے قریب پیش آنے والے بس حادثے میں 21 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔  اطلاعات کے مطابق بس کو حادثہ بناس کھاٹا ضلع کے امباجی ٹاﺅن کے قریب امباجی دانٹا روڈ پر پیش آیا ۔بس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ ہندوﺅں کے مذہبی مقام امباجی سے واپس آرہے تھے۔

مقامی حکام  کے مطابق لگژری بس میں 70 لوگ سوار تھے ، شدید بارش کے باعث ڈرائیور کے ہاتھوں سے بس کا کنٹرول نکل گیا اور یہ الٹ گئی جس کے باعث 21 لوگ ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

News Code 1894202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =