ایران کا یمن کی قومی حکومت کی تجویز کا خیر مقدم

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خطے میں پائدار امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں یمن کی قومی حکومت کی تجویز کا خیر مقدم اور استقبال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے خطے میں پائدار امن و سلامتی کے قیام کے سلسلے میں یمن کی قومی حکومت کی تجویز کا خیر مقدم اور استقبال کیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یمن کی قومی نجات حکومت کی جانب سے سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائل حملوں کے مشروط طور پر متوقف کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں پائدار امن کے قیام کے سلسلے میں یمن کی قومی نجات حکومت کی تجویز اہم اور قابل قدر ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کی قومی حکومت کی اس تجویز کو عالمی سطح پر قبول کیا جارہا ہے جبکہ سعودی عرب مسلسل جنگ کا طبل بجا کر یمن کی شہری آبادی کو اپنے جنگی جرائم اور وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنا رہا ہے۔

سید عباس موسوی نے کہا کہ ہم سعودی عرب کو یمن کی قومی حکومت کی اس تجویز کو قبول کرنے اور یمن کے نہتے عربوں کے خلاف ہوائی حملوں کومتوقف  کرنے کی سفارش کرتے ہیں۔

News Code 1894173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =