یمنی فوج کے ترجمان آج اہم پریس کانفرنس  کریں گے

یمنی فوج کے ترجمان آج مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے " نصر من اللہ " فوجی کارروائی کی تفصیلات کے بارے میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع  آج مقامی وقت کے مطابق شام 3 بجے " نصر من اللہ " فوجی کارروائی کی تفصیلات کے بارے میں اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان پریس کانفرنس میں سعودی عرب کےگرفتار ہونے والے فوجیوں کی تصاویر، دیگر اطلاعات اور سعودی عرب کے فوجیوں سے ضبط کئے گئے۔ جنگی غنائم کے بارے میں یمنی عوام کو آگاہ کریں گے۔ یحیی سریع نے اس سے قبل نصر من اللہ فوجی کارروائی کو گذشتہ 5 برسوں میں یمنی فوج کی سب سے بڑی فوجی کارروائی قراردیا ہے۔ اس نے کہا کہ قیدی فوجیوں کے اہلخانہ کو اطمینان دیا جاتا ہے کہ ان کے فوجی ہمارے پاس محفوظ ہیں ۔ ہم نے فوجی قیدیوں کی حفاظت کے لئے اس عظیم فوجی کارروائی کا اعلان تاخیر سے کیا ہے کیونکہ قیدی فوجیوں پر سعودی عرب کے ہوائی حملوں کا حطرہ تھا۔

News Code 1894147

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =